شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / گروپ مرحلے کےآخری میچ،آج بنگلہ دیش اورافغانستان ٹکرائیں گے

گروپ مرحلے کےآخری میچ،آج بنگلہ دیش اورافغانستان ٹکرائیں گے

لاہور(نمائندہ سپورٹس) ایشیا کپ میں گروپ مرحلے کا آخری میچ آج بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سپر فور مرحلے کا آغاز کل سے ہو گا، پاکستان اپنا پہلا میچ افغانستان کے خلاف ابوظہبی میں کھیلے گا۔ پاک بھارت ایک اور جوڑ 23 ستمبر کو پڑیگا۔14ویں ایشیا کپ کا سپر فور مرحلہ پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائیگا۔ کل 2 میچ کھیلے جائیں گے۔ ابوظبی میں پاکستان اور افغانستان مدمقابل ہونگے جبکہ دبئی میں بنگلہ دیش اور بھارت آمنے سامنے ہونگے۔ 22 ستمبر کو آرام کا دن ہوگا۔اگلے دن 23 ستمبر کو مزید 2 میچ کھیلے جائیں گے۔ ایک اور بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا جائیگا جبکہ افغانستان اور بنگلہ دیش کا جوڑ ابوظبی میں پڑیگا۔ 25 ستمبر کو افغانستان اور بھارت کا میچ ہوگا ۔ سپر فور مرحلے کا آخری میچ 26 ستمبر کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہو گا۔ اس سٹیج کی ٹاپ دو ٹیمیں 28 ستمبر کو دبئی میں فائنل کھیلیں گ

error: Content is Protected!!