شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / دارالاصلاح کا 28واں سالانہ اجتماع کل صبح نو بجے پھولنگر میں شروع ہوگا

دارالاصلاح کا 28واں سالانہ اجتماع کل صبح نو بجے پھولنگر میں شروع ہوگا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو ۔تمام انسانیت کی نجات قرآن پر عمل میں ہے۔ان خیالات کا اظہار معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر پروفیسر اختر حسین عزمی نے گزشتہ روزڈاکٹر عبدالخالق کے قائم کردہ ادارہ دارالاصلاح کا 28واں سالانہ اجتماع بھائی پھیرو کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے انتظامی کمیتیوں کے شرکا سے خطاب کرتے کیا۔انہوں نے کہا کہ اللہ نے جن و انس کو اپنی عبادت کے لیے پیدا کیااور باقی کائنات کو اس کے لیے مسخر کیا۔ تمام انسانیت کی نجات قرآن پر عمل میں ہے ۔ قرآن سے اپنے تعلق کو جتنا مضبوط کرتے جائیں گے اتنی ہی رحمتیں اور برکتیں ہم پر نازل ہوتی رہیں گی۔ادارہ کا سالانہ اجتماع آج بروز جمعہ صبح نو بجے سے لیکر ایک بجے تک بمقام حنیف شادی ہال متصل ہائی ہائی سکول نمبر1 بھائی پھیرو میں منعقد ہوگا اس اجتماع سے معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر اختر حسین عزمی ، امیر جماعت اسلامی ضلع قصور راو اختر علی۔ڈاکٹر شبیر احمد منصوری،پروفیسر حافظ سعید ، محمد عاشق دھامرہ اور دیگر اسلام کے مختلف موضوعات پر اپنے مقالے پیش کریں گے۔نماز جمعہ کے بعد شرکا کو ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔منتظمین نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اس پروگرام میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔

error: Content is Protected!!