شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / پاکستان نےدہشتگردوں کی پناہ گاہوں کےخاتمےکیلئےآپریشن کئے،امریکی اعتراف

پاکستان نےدہشتگردوں کی پناہ گاہوں کےخاتمےکیلئےآپریشن کئے،امریکی اعتراف

واشنگٹن(ڈیسک نیوز) پاکستان نے دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خاتمے کے لیے آپریشن کیے، پاک فوج کے آپریشنز سے القاعدہ کمزوراور دہشت گردوں کی طاقت کم ہوئی، امریکی محکمہ خارجہ نےعالمی دہشت گردی سے متعلق رپورٹ میں اعتراف کرلیا۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے 2017 میں عالمی دہشت گردی پر رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی 2014 کی نسبت بہت کم ہوگئی۔ سابقہ قبائلی علاقوں میں پاک فوج نے آپریشنز کیے جس سےالقاعدہ کمزور اور دہشت گردوں کی طاقت کم ہوئی۔رپورٹ کےمطابق 2017 کے دوران پاکستان میں دہشت گرد گروپوں کی توجہ بیرون ملک حملوں پررہی، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان تباہ کن ہتھیاروں کی منتقلی کےخلاف پرعزم ہے

یہ بھی پڑھیں  TMAسنجھورو میں ٹھیکوں کی نیلامی کی بندر بانٹ، تمام ٹھیکے سیاست کی نظر