تازہ ترینعلاقائی

سرائے مغل:مصر میں نمازیوں پر فائرنگ قابل مذمت ہے،عالمی ادارے نوٹس لے،عثمان غنی

PHOTO USMAN GHANIسرائے مغل (نامہ نگار ) مصر میں نمازیوں پر فائرنگ قابل مذمت ہے،عالمی ادارے نوٹس لے۔امن کے علمبردار ممالک گونگے،بہرے اور اندھے ہوچکے ہیں۔اسلامی جماعتیں پر امن آئینی و جمہوری طریقے سے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔جماعت اسلامی ضلع قصور کے امیرعثمان غنی سرائے مغل میں کارکنوں سے خطاب کرتے کہاکہ ہم مصری فوج کی جانب سے اخوان المسلمون کے حامیوں کے مظاہروں اور نمازیوں پرفائرنگ کے نتیجے میں52افراد کی شہادت پر شدید غم و غصہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ فوج نے پر امن مظاہروں پر فائرنگ کی اور نماز کے دوران نہتے بے گناہ افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔مصری افواج امریکہ اور یورپ کی پشت پناہی سے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔عالمی ادارے اور یواین او منتخب حکومت کی دوبارہ بحالی کے لئے اپنا کردار اداکریں۔انہوں نے کہاکہ مرسی کی حمایت میں پاکستانی عوام سڑکوں پر ہیں اور ان کی زبان پر فوجی بغاوت نامنظور کے فلک شگاف نعرے ہیں۔جماعت اسلامی سمجھتی ہے صدر مرسی کی بحالی تک مصر میں امن کاقیام ممکن نہیں ہوسکتا۔دنیا میں امن کے علمبردار اور جمہوریت کاواویلا کرنے والے ممالک گونگے،بہرے اور اندھے ہوچکے ہیں۔مصر میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد122سے زائد ہوچکی ہے۔استعماری قوتیں اسلام کے خوف میں مبتلا ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان مصر میں فوجی بغاوت کے خلاف عوام کی ترجمان جماعت اخوان المسلمون کی معزول حکومت کا ساتھ دے اوراس کے لئے عالمی سطح پر اپنا قلیدی کردار اداکرے۔۔عثمان غنی نے مزید کہاکہ مصری فوج نے عوام کے مینڈیٹ پر شب خون ماراہے ۔محمد مرسی کو اسلام کے نفاذ اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے کی سزا دی گئی ۔عالمی اسلامی تحریکیں پر امن آئینی وجمہوری طریقے سے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی

یہ بھی پڑھیں  معروف بھارتی اداکار دلیپ کمار علیل ہوگئے، اسپتال منتقل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker