شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / پاکستانی فوج سے بدلہ لیا جائے گا، بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیاں

پاکستانی فوج سے بدلہ لیا جائے گا، بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیاں

لاہور(ڈیسک نیوز) بھارتی آرمی چیف کی اکڑ، پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری سمجھنے لگا، جنرل بپن راوت کی گیدڑ بھبکیاں، کہا کہ وقت آگیا پاک فوج اور دہشت گردوں سے بدلہ لیا جائے، پاکستان کو جواب دیا جائے گا۔جنرل بپن کا بچپن، خیالی دنیا کے ڈائیلاگ بولنے لگے، بھارت کا مکروہ چہرہ بھی کھل کر سامنے آگیا۔ خطے میں امن کے لیے پاکستان نے دوستی کا ہاتھ بڑھایا تو بھارت کو راس نہ آیا، امن کی دشمن بھارتی فوج دھمکیوں پر اتر آئی۔ مودی سرکار پہلے مذاکرات سے بھاگی اور اب بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیاں شروع ہوگئیں۔بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستانی فوج سے بدلہ لیا جائے، ہم اپنی حکمت عملی آشکار نہیں کریں گے۔ عسکری کارروائی ہمیشہ سرپرائز ہوتی ہے، پاکستان کو اس کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔ ہم پاکستانی فوج کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں، پاکستان کو درد محسوس کرانا چاہتے ہیں۔بھارتی آرمی چیف نے مزید کہا کہ ہتھیاروں کی ضرورت ہے، خریدتے رہیں گے۔ پاکستان جو کرتا ہے کرتا رہے، جوابی اقدامات بھی ہونگے۔

error: Content is Protected!!