شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / بھائی پھیرو:تمام انسانیت کی نجات قرآن پر عمل میں ہے۔ڈاکٹر شبیر احمد منصوری

بھائی پھیرو:تمام انسانیت کی نجات قرآن پر عمل میں ہے۔ڈاکٹر شبیر احمد منصوری

بھائی پھیرو(نامہ نگار)تمام انسانیت کی نجات قرآن پر عمل میں ہے۔ڈاکٹر شبیر احمد منصوری(ڈائریکٹر سید مودودی انسٹیٹیوٹ)۔گستاخانہ رسول کے خلاف ہمیں اٹھنا ہوگا۔ ڈاکٹر اختر عزمی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزڈاکٹر عبدالخالق کے قائم کردہ ادارہ دارالاصلاح کا 28واں سالانہ اجتماع بھائی پھیرو میں منعقد ہوا جس میں ملک کے طول و عرض سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض عبداللہ شکیل نے ادا کیے جبکہ منتظم ڈاکٹر داؤد پرویز مغل تھے۔ بابر اسمعیٰل صدر دارالاصلاح نے اپنے درس قرآن میں کہا کہ اللہ نے جن و انس کو اپنی عبادت کے لیے پیدا کیااور باقی کائنات کو اس کے لیے مسخر کیا۔ صدارتی خطاب میں ڈاکٹر شبیر احمد منصوری(ڈائریکٹر سید مودودی انسٹیٹیوٹ ) نے کہا کہ تمام انسانیت کی نجات قرآن پر عمل میں ہے ۔ قرآن سے اپنے تعلق کو جتنا مضبوط کرتے جائیں گے اتنی ہی رحمتیں اور برکتیں ہم پر نازل ہوتی رہیں گی۔ ان کے علاوہ دیگر مقررین جن میں ڈاکٹر اختر حسین عزمی ، امیر جماعت اسلامی ضلع قصور پروفیسرراواختر علی ۔پروفیسرحافظ محمد سعیددھامرہ،محمد عاشق دھامرہ، دنے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ امت مسلمہ کو پستی سے نکالنے کا واحد حل تعلق باللہ اور قرآن کی تعلیمات پر عمل میں ہے۔ معاشرے کی اصلاح کے لیے اٹھائیس سال قبل ڈاکٹر عبدالخالق نے جس ادارے کی بنیاد رکھی وہ شمع آج چار سو روشنی پھیلا رہی ہے۔ مقررین نے کہا کہ ہر مسلمان پر فرض ہے کہ وہ انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نکال کر ایک اللہ کا غلام بنا دے۔مقررین نے دنیا بھر میں اسلام کی دعوت پھیلانے پر جماعت اسلامی کے بانی سید مودودی کے کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔۔ آخر میں نائب امیر جماعت اسلامی ضلع قصور عثمان غنی کی دعا سے پروگرام کا اختتام ہوا۔

error: Content is Protected!!