شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / وزیراعظم لاہور پہنچ گئے

وزیراعظم لاہور پہنچ گئے

لاہور (پاک نیوز ) وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے. دورے کے دوران وہ پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے، وزیراعظم کو 100 روزہ پلان اور نئے بلدیاتی نظام پر بریفنگ دی جائے گی. بعد اذاں عمران خان کی زیر صدارت بیوروکریسی اجلاس بھی منعقد ہو گا.ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے آج کے دورہ لاہور کے دوران پنجاب حکومت کا 100 روزہ پلان اور پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام ایجنڈے کے اہم ترین نکات میں شامل ہے، وزیراعظم آج سہ پہر 3 بجے پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں 100 روزہ پلان اور بلدیاتی نظام پر عملدرآمد سمیت دیگر اہم معالات پر غوروحوض ہوگا۔ وزیراعظم سے نیشنل کمیشن فار پولیس ریفارمز کے سربراہ ناصر خان درانی بھی ملاقات کریں گے.وزیراعظم کے شیڈول میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور علیم خان سے خصوصی ملاقاتیں بھی شامل ہیں، بعد ازاں عمران خان بیوروکریسی اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  ٹی 20ورلڈکپ وارم اپ میچ :پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7وکٹوں سےشکست دے دی