شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / کسی بھی قسم کا ایڈونچر ہوا تو جواب کے لیے تیار ہیں، ترجمان پاک فوج

کسی بھی قسم کا ایڈونچر ہوا تو جواب کے لیے تیار ہیں، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی(پاک نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان غیرمناسب ہے، پاکستان ایٹمی قوت، امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، کسی بھی قسم کا ایڈونچر ہوا تو جواب کے لیے تیار ہیں۔بھارتی آرمی چیف کے دھمکی آمیز رویے پر ترجمان پاک فوج کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نےمیڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی دو دہایئوں سے پاکستان کو دہشتگردی کا شکار بنایا گیا، پاکستانی فوج نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا۔ پاکستان کو پہلے پارٹ آف پرابلم کہا جاتا تھا اب پاکستان پارٹ آف سلیوشن ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کو کرپشن چارجز کا سامنا ہے اور وہ کرپشن سے توجہ ہٹانے کے لیے جنگ کی طرف رخ موڑ رہی ہے۔ بھارتی آرمی چیف کا بیان غیر مناسب ہے، پاکستان امن پسند ملک ہے۔ ہم جنگ کے لیے تیار ہے لیکن امن کے راستے کی طرف چلنا چاہتے ہیں۔ترجمان پاک فوج نے بھارت پر واضح کیا کہ کسی بھی قسم کا ایڈوینچر ہوا تو پاکستان جواب کے لیے تیار ہے۔ صبر کا امتحان لیا گیا تو قوم کو مایوس نہیں کریں گے، پاکستان ایٹمی قوت ہے۔ بھارت کوسمجھنا چاہیے امن کا راستہ اختیارکرنا چاہیے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے۔ پاکستانی فوج پروفینشل فوج ہے، بھارت ٹیبل پر آئے، ہمیشہ بھارت مذاکرات سے بھاگا ہے۔ ہم انشااللہ امن کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارت نے سرجیکل اسٹرایئک کا ڈھونگ رچایا تھا جس کا ثبوت وہ اپنی پارلیمنٹ میں بھی نہیں دے سکے، جھوٹ کا جواب کوئی نہیں ہوتا

error: Content is Protected!!