شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / تبدیلی کے وعدے ہوا ہوئے، پروٹوکول نہ رکھنے والے پروٹوکول کےعادی نکلے

تبدیلی کے وعدے ہوا ہوئے، پروٹوکول نہ رکھنے والے پروٹوکول کےعادی نکلے

کراچی(نمائندہ خصوصی) کراچی میں صدر عارف علوی کے شاہانہ پروٹوکول سے شاہراہ فیصل پر ٹریفک کافی دیر بلاک رہی جس پر شہری اذیت کا شکار نظر آئے۔ ایک شہری پولیس اہلکاروں سے الجھ پڑا اور ٹریفک کھلوا دی جس پر مقدمہ درج کر دیا گیا۔الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے، کراچی میں صدر پاکستان کے پروٹوکول کے باعث شارع فیصل پر ٹریفک بلاک ہونے پر شہری ٹریفک پولیس اہلکاوں سے الجھ پڑا، پولیس نے الٹا شہری پر ہی پرچہ کاٹ دیا، تبدیلی کے وعدے ہوا ہوئے، پروٹوکول نہ رکھنے والے پروٹوکول کےعادی نکلے، گزشتہ رات صدرمملکت کے عظیم الشان قافلے نے شہریوں کو رلا دیا، شارع فیصل کی بندش پر شہری نے ٹریفک پولیس کا دماغ ٹھکانے لگا دیا

error: Content is Protected!!