شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / ایران میں فوجی پریڈ پر ہم نے حملہ کیا،ذمہ داری قبول کر لی گئی

ایران میں فوجی پریڈ پر ہم نے حملہ کیا،ذمہ داری قبول کر لی گئی

تہران(ڈیسک نیوز) ایرانی شہر اہواز میں ہفتے کے دن فوجی پریڈ پر حملے کی ذمہ داری جہادی گروپ داعش نے قبول کر لی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے اس کارروائی کا الزام ’غیر ملکی عناصر‘ پر عائد کیا تھا۔ اس حملے میں 29 افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔ایرانی حکام کے مطابقہلاک شدگان میں سے نصف کا تعلق ایرانی انقلابی گارڈز سے تھا۔ بتایا گیا ہے کہ چار مسلح حملہ آوروں نے یہ کارروائی اس وقت کی، جب فوجی پریڈ کر رہے تھے۔داعش نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول کر لی ہے تاہم اس دعویٰ کی صداقت کا علم نہیں ہو سکا ہے۔

error: Content is Protected!!