شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / سپریم کورٹ نے وزیراعظم کی نااہلی کے لئے دائر درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے وزیراعظم کی نااہلی کے لئے دائر درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد(پاک نیوز) سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے ن لیگ کے رہنما بیرسٹر دانیال کی دائرکردہ درخواست غیر موثر ہونے کی بنیاد پر مسترد کر دی ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بیرسٹر دانیال کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ عام انتخابات کے دوران عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے، عمران خان آرٹیکل 62 کے تحت اہل نہیں۔عدالت نے درخواست غیرموثر ہونے کی بنیاد پر مسترد کر دی۔ درخواست کے وکیل نے کہا کہ ان کی درخواست میں ایک معاملہ اب بھی متعلقہ ہے، لیکن وہ درخواست پر اصرار نہیں کریں گے

error: Content is Protected!!