پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کا آج قوم سے خطاب متوقع

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کا آج قوم سے خطاب متوقع ، حکومت کی ایک ماہ کی کارکردگی عوام کے سامنے پیش اور اہم اعلانات کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب متوقع ہے جس میں وزیراعظم حکومت کی ایک ماہ کی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ اہماعلانات بھی کرینگے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپنے تیسرے خطاب سے قبل کابینہ اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے۔اجلاس شام 4 بجے وزیراعظم آفس میں ہو گا۔وزیراعظم عمران خان قوم سے اپنے تیسرے خطاب میں حکومت کی ایک ماہ کی کارکردگی سے متعلق بات کریں گے اور آئندہ حکمت عملی پر قوم سے اعتماد میں لیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button