اسلام آباد(بیوروچیف) وزیراعظم نواز شریف آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے جہاں آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل ظہیرالاسلام انہیں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔ قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز، وزیر داخلہ چودھری نثار، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور دیگر حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔