شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / شاہ رخ اور ایشوریا ایشیا کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل

شاہ رخ اور ایشوریا ایشیا کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل

ممبئی(نمائندہ شوبز) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اورملکہ حسن ایشوریارائے بچن ایشیا کے 100 بااثر افراد کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ایشین جیوگرافک میگزین نے ایشیا کے 100 بااثر اورحیرت انگیز افراد کی فہرست جاری کی ہے جس میں بھارت کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ فلم انڈسٹری کے شعبے سے شاہ رخ خان اور ایشوریارائے بچن جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس فہرستمیں پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی بھی شامل ہیں۔ایشین جیوگرافک میگزین نے یہ فہرست ’’حیرت انگیز ایشینز‘‘کے نام سے جاری کی ہے اور اس میں شامل تمام افراد اپنے اپنے شعبوں میں بہترین خدمات انجام دیتے ہوئے بین الاقوامی طور پر اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں۔فہرست میں شاہ رخ خان اورایشوریارائے کے علاوہ سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر، بھارتی بزنس مین مکیش امبانی، اداکار جیکی چن و دیگر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : گوجرانوالہ سے دم کروانے اوکاڑہ آنے والی معصوم لڑکی کو جعلی پیر نے نشہ آور چیز پلا کر اپنی شیطانی حوس کا نشانہ بنا ڈالا