پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم بھینسوں کی نیلامی، نواز شریف کی نشانی سمجھ کر بھینس خریدی، خریدار قلب عباس

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیراعظم ہائوس کی بھینسوں کی نیلامی کا عمل جاری، 3بھینسیں بک گئیں، پہلی بھینس 3لاکھ 85ہزار میں فروخت، خریدنے والا سابق وزیراعظم نواز شریف کا پرستار نکلا، نواز شریف کی نشانی سمجھ کر بھینس خریدی، خریدار قلب عباس۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہائوس کی بھینسوں کی نیلامی کا عمل جاری ہے اور وزیراعظم ہائوس کی 8بھینسوں میں سے 3بھینسیں بک گئی ہیں۔ پہلی بھینس 3لاکھ 85ہزار روپے میں فروخت کی گئی ہے۔ بھینس خریدنے والا سابق وزیراعظمنواز شریف کا پرستار نکلا، پہلی بھینس جھنگی سیداں کے سید قلب حسین شاہ نے خریدی ۔خریدار قلب عباس کا کہنا ہے بھینس کو سابق وزیراعظم نواز شریف کی نشانی سمجھ کر خریدا۔ گاہکوں نے بھینسوں میں نقص نکالتے ہوئے کہا کہ نیلی راوی بھینسیں بتائی گئیں تھیں لیکن یہ وہ نہیں ہیں۔بھینسیں سال سے زیادہ عرصے سے دودھ دے رہی ہیں۔ہم یہ بھینسیں صرف اس لیے خرید رہے ہیں کیونکہ یہ وزیراعظم ہاؤس کی بھینسیں ہیں۔وزیراعظم ہاؤس کی دوسری بھینس 3 لاکھ جبکہ تیسری بھینس 3 لاکھ 30 ہزار روپے میں فروخت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں  بھارت اور مقبوضہ کشمیر۔۔۔۔؟؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker