تازہ ترینعلاقائی

چونیاں:جنرل سیکرٹری تحصیل بار کاگورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چونیاں کا دورہ

چونیاں(نامہ نگار) جنرل سیکرٹری تحصیل بار کاگورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چونیاں کا دورہ،سکول کے مثالی ڈسپلن کی تعریف اورپرنسپل ملک اللہ داد کے کاموں کو سراہا۔ تحصیل بار ایسویس ایشن چونیاں کے جنرل سیکرٹری لیاقت علی گجر نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چونیاں کا دورہ کیا۔ پرنسپل ملک اللہ داد نے انہیں مختلف کلاسوں کا وزٹ کروایا۔سکول کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔انہوں نے کمرہ جماعت نہم ڈی کو سکول کا بہترین کلاس روم قرار دیتے ٹیچر محمد افضل شاہین کی تعلیمی کارکردگی کو سراہا۔اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی عزت کرنے والے زندگی کے کسی امتحان میں ناکام نہیں ہوتے ۔محنت کی بدولت ہی ترقی کی منازل طے کی جاسکتی ہیں۔پرنسپل ملک اللہ داد کا لاہور سے روزانہ وقت سے پہلے سکول پہنچنا اور سکول گیٹ پر دو ہزار سے زائد طلباء اور سکول سٹاف کو ویلکم کرنا قابل تعریف ہے۔اسی طرح چھٹی کے ٹائم قطاروں میں سکول گیٹ پر الوداع کہنا گورنمنٹ سکولوں میں پہلی دفعہ دیکھ رہا ہوں۔وہ دن دور نہیں جب گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چونیاں ضلع قصور کے بہترین اداروں میں شمار ہو گا۔آخر میں انہوں نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ ایڈیشنل سیشن جج ، سول ججزسمیت بار ایسوسی ایشن چونیاں کے تمام عہدیداران سمیت سکول وزٹ کریں گے تا کہ طلباء کو ترغیب ہو اوروہ اچھے طریقے سے تعلیم حاصل کرنے کی جستجو پیدا ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:جوڑا روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،مسافروں اورطلباء پریشان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker