تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو :پیپلزپارٹی کے سابق امیدوارصوبائی اسمبلی رانا سر بلندخاں انتقال کر گئے

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو پیپلزپارٹی کے سابق امیدوارصوبائی اسمبلی رانا سر بلندخاں انتقال کر گئے نماز جنازہ میں ممبران اسمبلی سمیت عوامی سماجی و سیاسی راہنماؤں سمیت عوام کی بھاری تعداد میں شرکت ۔ تفصیلات کے مطابق سابق پیپلزپارٹی کے سابق امیدوارصوبائی اسمبلی رانا سر بلندخاں قضائے الہی سے گذشتہ روز انتقال کر گئے۔انکی نماز جنازہ درس بابا شیر بہادر میں ادا کی گئی جس میں میں ممبران اسمبلی سمیت عوامی سماجی و سیاسی راہنماؤں سمیت عوام کی بھاری تعداد نے شرکت کی ۔مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد ہزاروں سوگوارون نے انکے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا ۔مرحوم شہر کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت تھے نہایت ملنسار اورمہمان نوا ز تھے انکی وفات پر جنازہ میں شامل ہر آنکھ اشکبار تھی۔مرحوم معروف تاجر نوازش علی کے والد اور معروف صحافی رانا کاشف علی کے کزن تھے مرحوم کی وفات پر درجنوں سیاسی۔صحافتی و تجارتی راہنماؤں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے اور انکے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker