پاکستانتازہ ترین

عوام سے کئے تمام وعدے پورے کریں گے: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(پاک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام سے کیے تمام وعدے پورے کریں گے، انہوں نے وزرا کو عوام کیلئے زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم بنی گالہ میں حکومتی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری، گورنرپنجاب چودھری سرور ، وزیرتعلیم شفقت محمود اورنعیم الحق سمیت دیگر نے شرکت کی۔وزیراعظم کی زیرصدارت آج بنی گالہ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں حکومتی کارکردگی کے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔عمران خان نے اس موقع پرکہا کہ عوام سے کئے وعدے پورے کریں گے، انھوں نے وزرا کو ہدایت کی کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔ گورنرپنجاب چودھری سرورنے وزیراعظم کو گورنر ہاوس مری عوام کیلئے کھولنے کے حوالےسے آگاہ کیا،انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات اور ویژن کے مطابق کام کر رہے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker