پاکستانتازہ ترین

لندن:ایم کیو ایم کے دفتر اور الطاف حسین کے گھر سے4لاکھ پاوٴنڈ ملے، برطانوی نشریاتی ادارہ

pakistan-politics-farooqsttar-londonmedia-Altaf_7-11-2013_108846_lلندن(ڈیسک رپورٹر) برطانوی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ کے دفتر اور الطاف حسین کے گھر پر 2 چھاپوں میں 4 لاکھ پاوٴنڈ ملے، دفتر پر6 دسمبر 2012ء اور گھر پر18جون 2013 ء کوچھاپا مارا گیاتھا۔ جبکہ برطانوی نشریاتی ادارے کے پروگرام میں فاروق ستار نے اعتراف کیا ہے کہ لندن پولیس نے کچھ رقم ضبط کی۔فاروق ستار نے کہا کہ بالکل درست اعداد و شمار معلوم نہیں۔انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں۔برطانی نشریاتی ادارے کی دستاویزی فلم انتہا پسند اور طالبان نواز عناصر کے زیر اثر ہے۔ مخالفین کے لیے الطاف حسین کی دھمکی آمیز تقاریر فاروق ستار کو دکھائی گئیں۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ الطاف حسین مذاق کررہے تھے، ان کی دھمکیوں کا مقصد کچھ نہیں تھا۔ فاروق ستار نے برطانوی نشریاتی ادارے کے پروگرام میں کہا کہ پاکستا ن میں تشدد کو ہوا دینے کے لئے لندن سے کبھی دھمکیاں جاری نہیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں  آئی پی ایل ! فحاشی، منشیات اور جوئے کا کھیل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker