پاکستانتازہ ترین

ملک میں جاری مون سون کے سلسلے میں آج سے کمی کاامکان

rainاسلام آباد(نمائندہ پاک نیوز) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری مون سون کے سلسلے میں آج سے کمی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 67 ملی میٹر رکارڈ کی گئی،بالاکوٹ میں 28،سیدو شریف 21،پارا چنار19،گجرات15،راولا کوٹ9،کاکول،مظفرآباد،میں 3،ہنزہ،گوپس2،دیر،سبی،منگلااور منڈی بہاؤ الدین میں ایک ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آئندہ24گھنٹے کے دوران گوجرانوالہ، لاہوراورکشمیرمیں کہیں کہیں بارش کاامکان ہے۔ راول پنڈی،سرگودھا، فیصل آباد، ہزارہ ڈویڑ ن،ڈیرہ غازی خان اورژوب میں بھی چندایک مقامات پرتیزہواوٴں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں  ایگزیکٹ اسکینڈل؛کمپیوٹرزسے 25 فحش ویب سائٹس کا ڈیٹا پکڑا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker