شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:دو مختلف واقعات میں تین جوان سالہ لڑکیوں کا گن پوائینٹ پر اغوا

بھائی پھیرو:دو مختلف واقعات میں تین جوان سالہ لڑکیوں کا گن پوائینٹ پر اغوا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔دو مختلف واقعات میں تین جوان سالہ لڑکیوں کا گن پوائینٹ پر اغوا۔والدین میں خوف و ہراس۔پولیس خاموش تماشائی۔عوام کا لڑکیاں بازیاب کرانے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابقبھائی پھیرو شہر میں دو مختلف واقعات میں تین جوان سالہ لڑکیوں کے گن پوائینٹ پر اغوا سے شہر میں خوف ہراس پھیل چکا ہے جبکہ سٹی پولیس خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔پہلے واقعہ میں بھائی پھیرو شہر کی بستی چاہ فقیراں والی کا رہاشی محمد یونس کام کاج کیلیے گھر سے باہر گیا ہوا تھا کہ ملزمان مسلح خالداورلیاقت آئے اور دن دیہاڑے اسکی اٹھارہ سالہ بیٹی نادیہ بی بی کو گن پوائینٹ پر اغوا کرکے کار میں ڈالکر فرار ہوگئے۔دوسرے واقع میں محلہ نواحی مل کے رہائشی وقاص کی دو جواں سالہ بہنیں اکیس سالہ شمسہ اور سترہ سالہ کائنات سودا سلف خریدنے بازار گئیں جہاں سے بھرے بازار سے ملزمان مسلح اویس،جاوید اور چار کس نامعلوم نے دونوں بہنوں کو گن پوائینٹ پر اغوا کر لیا اور سفید رنگ کی کار میں ڈالکر فرار ہوگئے۔یکے بعد دیگرے تین لڑکیوں کے اغوا سے شہر میں خوف ہراس پھیل چکا ہے اور والدین نے اپنی لڑکیوں کو گھروں میں بٹھا لیا ہے۔تین لڑکیوں کے اغوا کے مقدمات تھانہ سٹی بھائی پھیرو میں درج ہونے کے باوجود پولیس مغویوں کو بازیاب کرانے میں ناکام ہو چکی ہے۔عوامی سماجی حلقوں نے اعلی پولیس حکام سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے لڑکیاں بازیاب کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  رینالہ خورد ریڑھی بان کا پی ایچ ڈی کرنے والا بیٹا دماغ کے عجیب وغریب عارضے میں مبتلا ہوگیا