تازہ ترینعلاقائی

زرعی ترقیاتی بینک حجرہ نے کاشتکاروں کو 26کروڑ کانیا قرضہ دیا

hujraحجرہ شاہ مقیم (نامہ نگار)زرعی ترقیاتی بینک حجرہ نے کاشتکاروں کو 26کروڑ کانیا قرضہ دیا ،وصولیوں میں بھی اضافہ ،افسران کی شاباش۔تفصیلات کے مطابق زرعی ترقیاتی بینک کے ریجنل ریکوری آفیسر ڈاکٹر مبشر حسن ،زونل چیف اوکاڑہ ذوالفقار احمد مجھیانہ نے گزشتہ روز زرعی ترقیاتی بینک حجرہ شاہ مقیم برانچ کا دورہ کیا ،اس موقع پر انہوں نے مقامی مینجر میاں قدرت اللہ ،سردار یار محمد ،شفیق احمد ،میاں رشید احمد وٹو،میاں امداد حسین ایم سی او کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مقامی عملہ نے بہتر کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پچھلے سال کی نسبت امسال چار فیصد زائد رکیوری کی نیز ایسے قرضے جن کی ادائیگی کی امید نہ تھی اس ضمن میں بھی 39لاکھ دو ہزار روپے وصول کیے اور ڈیپازٹ کے ٹارگٹ کا 52فیصد زائد حاصل کیا،علاقہ کے کاشتکاروں کو نئے قرضے کی مد میں 104 فیصد کے حساب سے تقریباً 26کروڑ روپے کا قرضہ دیا گیا تاکہ علاقہ میں زیادہ سے زیادہ اجناس پیدا کی جا سکیں ،برانچ میں یوٹیلٹی بل وصول کرنے کی سہولت بھی موجود ہے جبکہ اس مرتبہ حج کی درخواستیں بھی وصول کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم آج ترکمانستان کے دورے پر روانہ ہونگے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker