شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / خواتین دوسری شادی میں اپنے شوہروں کی مدد کریں،سعودی عالم دین

خواتین دوسری شادی میں اپنے شوہروں کی مدد کریں،سعودی عالم دین

ریاض(ڈیسک نیوز)سربرآوردہ علماء بورڈ کے رکن اور ایوان شاہی کے مشیر شیخ ڈاکٹر عبداللہ المطلق نے نوجوانوں سے کہا ہے کہ وہ مطلقہ خواتین اور معمر کنواریوں کا مسئلہ حل کرنے کیلئے ایک سے زیادہ شادیاں کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک گفتگومیں انہوں نے خواتین سے کہا کہ وہ اپنے شوہروں کو دوسری شادی میں مدد کریں اور بیویوں کے درمیان عدل و انصاف کے سلسلے میں شوہروں سے تعاون کریں۔ انہوں نے کہاکہ میں برادران اسلام سے سچی بات کہوں گا ۔ سچ یہ ہے کہ بعض اوقات تعد د زوجات ناگزیر اوربعض اوقات جرم کی شکل اختیار کرلیتی ہیں۔ متعلقہ خواتین اور معمر کنواریوں کی تعداد بڑھ جانے کی صورت میں تعد زوجات ضروری ہے۔ وگرنہ خود سے پوچھئے کہ مطلقہ خواتین اور معمر کنواریاں کہاں جائیں گی اور کیا کریں گی۔ بعض لوگ ایک سے زیادہ شادیاں کرسکتے ہیں۔ ہماری بہت سی بیٹیاں عمر ڈھلنے کے باوجود شادی سے محروم بیٹھی ہوئی ہیں۔ بہت ساری لڑکیاں طلاق کے بعد تنہائی کی زندگی گزار رہی ہیں۔ یہ کہاں جائیں؟ نوجوانوں سے یہی کہا جائیگا کہ ایک سے زیادہ شادیاں کرو مگر انصاف کا دامن ہاتھ سے نہ چھوٹنے دو۔

error: Content is Protected!!