تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:بجلی کی تار ٹوٹ کرگرنے سے بچی جاں بحق

chiniotفیصل آباد(شاہ زیب )چنیوٹ میں بجلی کی تار کے گرکر کرنٹ لگنے سے 6سالہ بچی جاں بحق ہوگئیں۔ حادثے کا شکار بچی فائزہ کے والد سلیمان کا کہنا تھا کہ ان کی بچی گلی میں کھیل رہی تھی کہ اچانک بجلی کی بوسیدہ تاریں ٹوٹ کر ان پرگرپڑیں ، کرنٹ لگنے سے فائرہ موقع پر ہی دم توڑگئیں۔فائزہ کے والد کا کہنا تھاکہ ہم نے کئی بار واپڈا افسران کو ان بوسیدہ قاتل تاروں کے بارے میں آگاہ کیا لیکن واپڈا کے افسران ٹس سے مس نہ ہوئے اور نتیجہ میری بچی کی ہلاکت کے صورت میں برآمد ہوا۔واقعہ کے خلاف اہلیان علاقہ نے واپڈا کے افسران کے خلاف شدید احتجاج کیا اور افسران کے خلاف نعرے لگائے۔وہ اعلٰی حکام سے معاملے کا فوری نوٹس لینے کامطالبہ کررہے تھے۔ یاد رہے کہ ایک ہفتے میں تار ٹوٹ کر گرنے کا یہ ساتواں واقعہ تھا

یہ بھی پڑھیں  مکڑی کا جالہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker