شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / نجاب یونین ٹیچرز رجسٹرڈ ضلع قصور کے زیراہتمام ورلڈ ٹیچرز ڈے کے موقع پر ایک تقریب

نجاب یونین ٹیچرز رجسٹرڈ ضلع قصور کے زیراہتمام ورلڈ ٹیچرز ڈے کے موقع پر ایک تقریب

پتوکی (تحصیل رپورٹر )پنجاب یونین ٹیچرز رجسٹرڈ ضلع قصور کے زیراہتمام مقامی شادی ہال میں ورلڈ ٹیچرز ڈے کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں مردو خواتین اساتذہ سمیت سینکڑوں ٹیچرز نے شرکت کی تقریب کی صدارت پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے مرکزی جنرل سیکریٹری وحید مراد نے کی جبکہ مہمان خصوصی محمد اعجاز خانزاد ہ ، ناہب صدر پنجاب ٹیچر یونین تھے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے پنجاب ٹیچرز یونین ضلع قصور کے چیف آرگنائزر میاں شہراد اور ضلعی آرگنائزر محمد اعجاز الحق، انعام الحق ارشد،ماسٹر خالد، ماسٹر شوکت ، طارق، مس شبنم ، شیر محمد چوہدری اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ اور تعلیمی عمل کے ذریعے سے ہی معاشرے میں تبدیلی آسکتی اساتذہ پاکستان کا سرمایہ ہیں جو دن رات نو نہالان پاکستان کی زہنی واخلاقی اور تعلیمی پرورش کرنے میں معروف عمل ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب ٹیچر یونین کے رہنماؤں نے صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مرادراس کے اساتذہ کے بارے میں غیر زمہ دار نہ اور غیر اخلاقی بیانات کی بھر پور مذمت کی اور کہا کہ موجود حکومت جو کہ تعلیم اور صحت کا عوامی مینڈیٹ لے کر آئی ہے اساتذہ کے ساتھ توہین آمیز رویہ بند کرے ضلع قصور سمیت پنجاب بھر کے 2000 سے زائد سیکنڈ شفٹ سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کرام دو سالوں سے تنخواہوں کے منتظر ہیں اور کئی بار حکام بالا کو بتایا ہے مگر حکومت اساتذہ کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے 6 ماہ سے ٹرانسفر کے منتظر اساتذہ کرام کو صرف بیانات بازی سے ہی مطمئن کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں اس موقع پر پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنماؤں نے اعلان کیا کہ اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے 8 اکتوبر سوموار کے روز دن ایک بجے سیکریٹری ایجوکیشن پنجاب سیکرٹریٹ آفس کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے تصویر ساتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں  وزارت داخلہ کا لال مسجد کے خطیب کیخلاف کارروائی کا فیصلہ