
کراچی(نمائندہ سپورٹس) قومی چیف سلیکٹر انضام الحق نے کہا ہے کہ وہ کسی کھلاڑی کو یہ نہیں کہہ سکتے کہ اس کا اںٹرنیشنل کیریئر ختم ہو گیا ہے کیونکہ یہ فیصلہ کرکٹرز کو خود ہی کرنا ہے ۔غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آل راؤنڈر محمد حفیظ عالمی کپ کے ممکنہ بیس کھلاڑیوں میں شامل ہیں اور زمبابوے کیخلاف آخری ون ڈے میں انہوں نے خود ہی کھیلنے سے انکار کیا تھا۔انضمام الحق کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ سینئر پلیئر ہیں جن کو خود اس بات کا علم ہے کہ انہیں کب جانا ہے کیونکہ سلیکشن کمیٹی انہیں اب بھی قابل غور سمجھتی ہے اور جب بھی ضرورت محسوس ہوئی انہیں موقع دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے دورے سے قبل محمد حفیظ نے خود کہا تھا کہ وہ ساری زندگی اوپنر کھیلتے آئے ہیں لہٰذا وہ زمبابوے میں بھی اسی پوزیشن پر کھیلیں گے لیکن اوپنرز کی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے ان کی جگہ نہیں بن سکی