شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:ٹریفک آگاہی مہم کا مقصد کم عمر رکشہ اور مو ٹر سائیکل ڈرائیوروں کو منع کرنا ہے،مسرورعالم

بھائی پھیرو:ٹریفک آگاہی مہم کا مقصد کم عمر رکشہ اور مو ٹر سائیکل ڈرائیوروں کو منع کرنا ہے،مسرورعالم

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو: ڈی آئی جی ہائی وے موٹر وے پولیس ارسلان احمد ملک کی خصوصی ہدائت پرایس ایس پی مسرور عالم کولاچی کی زیر نگرانی مختلف سکولوں اور کالجوں میں’’ روڈ سیفٹی آگاہی مہم ‘‘کے سلسلہ میں ٹی سی ایف سکول دینا ناتھ میں روڈ کراس کرنے اور چنگ چی رکشاؤں میں سوار کے متعلق سیمینار منعقد ہوا ۔جس میں نیشنل ہائی وے اینڈ مو ٹر وے پو لیس مو بائل ایجو کشن یو نٹ کے انچارج ماجد رفیق منہاس اور پی او فہمیدہ حبیب نے بچوں کو روڈ سیفٹی کے متعلق آگا ہی سیمنارمیں بچوں سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہمیں آپ کی جان عزیز ہے ہم نیشنل ہائی وے اینڈ مو ٹر وے پر دن رات آپ کی حفاظت کے لئے کو شاں ہیں ۔ مگر کچھ نا سمجھ لو گ اپنے کم بچوں کو رکشہ یا مو ٹر سائیکل دے کر روڈ پر بھیج دیتے ہیں جو کہ ناصرف اپنی جان کو خطرے میں ڈالتے ہیں بلکہ دو سرے افراد کی جان کو خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹریفک آگاہی مہم کا مقصد کم عمر رکشہ اور مو ٹر سائیکل ڈرائیوروں کو منع کرنا ہے کہ وہ رکشہ یا مو ٹر سائیکل نہ چلائیں کیونکہ وہ نا سمجھ ہو تے ہیں ان کو اتنا پتا نہیں ہو تا کہ روڈ پر آنے کے اصول کیا ہیں

error: Content is Protected!!