تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ: انتظامیہ کی جانب سے لگایا گیا سستا رمضان بازار پہلے ہی دن فلاپ

downloadڈسکہ(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر ڈسکہ انتظامیہ کی جانب سے لگایا گیا سستا رمضان بازار پہلے ہی دن فلاپ ہو گیا رمضان بازار میں ناقص اشیاء مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہیں خصوصا غیر معیاری گوشت جو انسانی صحت کے لئے مضر ہے دکاندار انتظامیہ کی آنکھوں میں دھول جھونک کردونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جب کسی اعلی افسر کا دورہ ہو تا ہے تو روز مرہ کی اشیاء کو خوبصورتی سے لگایا جاتا ہے سستا رمضان بازار میں صرف غیر معیاری آٹا ہی سستے داموں فروخت ہو رہا ہے پھل سبزیاں مشروبات بھی عام حالات سے مہنگے ہیں جب کہ رمضان بازار میں ناقص او رغیر معیاری اشیاء مہنگے داموں فروخت ہو نے کی وجہ سے گاہکوں کا رش نہ ہو نے کے برابر ہے بعد ازاں ایم پی اے محمد آصف باجوہ ،ایم پی اے شبیہ زکریا بٹ ،ایم پی اے رانامحمد افضل نے بھی سستے رمضان کا دورہ کیا اور اشیاء کو چیک کر کے ناقص قرار دیا اور ٹی ایم اور مارکیٹ کمیٹی کو وارننگ دی کہ رمضان بازار میں ناقص اشیاء نہ فروخت کریں ناقص اورغیر معیاری اشیاء فروخت کر نے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی ڈسکہ کی سماجی شخصیات نے کہا کہ سستے رمضان بازار کے تقاضے پورے کر کے شہریوں کومعیاری اشیاء مناسب قیمتوں پر فراہم کی جائیں انہوں نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ محض دکھاوے کا کام کر کے غریب عوام کو نہ لوٹا جائے اور رمضان بازار میں دکانداروں پر کڑی نظر رکھی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  آپریشن ضرب عضب: تازہ کارروائیوں کے دوران 32 دہشت گرد ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker