شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پتوکی:یس ایچ او سٹی سید ثقلین بخاری کا پولیس کے ہمراہ چھاپہ ۔لیڈی منشیات فروش سوا کلو چرس سمیت گرفتار

پتوکی:یس ایچ او سٹی سید ثقلین بخاری کا پولیس کے ہمراہ چھاپہ ۔لیڈی منشیات فروش سوا کلو چرس سمیت گرفتار

پتوکی(نامہ نگار)ڈی ایس پی سرکل پتوکی کی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی پتوکی سید ثقلین بخاری کا پولیس کے ہمراہ پرانی منڈی پتوکی میں چھاپہ ۔لیڈی منشیات فروش کوثر بی بی سوا کلو چرس سمیت گرفتار ۔تفصیلا تکے مطابق ڈی ایس پی سرکل پتوکی محمد سلیم کی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی پتوکی سید ثقلین بخاری اور محمد اشرف خاں اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے چھاپہ مار کر لیڈی منشیات فروش کوثر بی بی کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر اس کے قبضہ سے سو ا کلوچرس اور پندرہ سو روپے کی نقدی رقم برآمد کر لی سٹی پولیس نے محمد افتخار نامی شخص سے دس لیٹر شراب جب کہ محمد ندیم نامی شخص سے بیس بوتل شراب بھی برآمد کر لی۔گرفتار ہونے والی لیڈی منشیات فروش چرس لیکر ریلوے پھاٹک کے قریب کالج روڈ کی طرف سے آرہی تھی کہ پولیس نے ناکہ بندی کر لی۔تھانہ سٹی پتوکی کے ایس ایچ او سید ثقلین بخاری نے میڈیا کو بتایا کہ لیڈی منشیات فروش چل پھر کر منشیات فروخت کرتی تھی سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے خاتون کو ڈسٹرکٹ جیل قصور بھجوا دیا ہے ۔ فوٹو ساتھ ہے۔

error: Content is Protected!!