تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:مقدمہ بازی کی رنجش پر 4افراد کا گھر میں گھس کر خاتون اور بچیوں پر تشدد

daskaڈسکہ(نامہ نگار)مقدمہ بازی کی رنجش پر 4افراد کا گھر میں گھس کر خاتون اور بچیوں پر تشدد، فائرنگ سے معجزانہ طور پرمحفوظ ،اسلحہ کے بٹ ما ر کر لہولہان کر دیا تفصیل کے مطابق محلہ چوہدریاں ڈسکہ کلاں کی رہائشی صفیہ بانو زوجہ لیاقت علی اپنے بچیوں کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ ملزمان عاصم عرف پاشی ،رضوان عرف جانی مسلح آتشیں اسلحہ گھر میں زبردستی داخل ہو ئے اور جان سے ماردینے کی غرض سے فائرنگ کی انہوں نے لیٹ کر جان بچائی ملزمان نے اسلحہ کے بٹ مار کر صفیہ بانو کو لہولہان کر دیا اہل محلہ کے اکٹھا ہو نے پر ملزمان سنگیئن نتائج کی دھمکیاں دیتے ہو ئے فرار ہو گئے وجہ عناد یہ ہے کہ سائلہ کی ملزمان کے ساتھ مقدمہ بازی چل رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button