شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو اور گردو نواح نہروں کی ٹیلوں پر کاشتکاروں کیلیے پانی خواب بن گیا

بھائی پھیرو اور گردو نواح نہروں کی ٹیلوں پر کاشتکاروں کیلیے پانی خواب بن گیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو اور گردو نواح نہروں کی ٹیلوں پر کاشتکاروں کیلیے پانی خواب بن گیا۔با اثر افراد نے نہروں سے پانی چوری کرنا راز کا معمول بنا لیا۔ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو،بنگہ بلوچاں،سرائے مغل ،ہلہ ،ہنجرائے کلاں اور گردونواح کا سب سے اہم اور دیرینہ مسئلہ نہروں کی ٹیلوں پر زرعی رقبہ کی کاشتکاری کیلیے پانی کا ہے لیکن منتخب نمائندوں نے تقریباً پچاس سال سے اہم مسئلہ کو نظر انداز کئے رکھا ہے اس اہم مسئلے پر ہر آنے والی حکومت نے سرائے مغل کے عوام سے وعدہ کیا لیکن اس مسئلہ کے حل پر کوئی توجہ نہیں دی۔سرائے مغل کی عوام سے گزشتہ پچاس سال سے سیاستدانوں نے اس مسئلہ کے حل کے وعدے کیے مگر یہ مسئلہ حل نہ ہوا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ نہروں پر با اثر افراد نے جگہ جگہ موگے توڑ رکھے ہیں اور پانی چوری کرنا روز کا معمول بنا لیا۔محکمہ انہار کے افسران نے بھی اپنی آنکھوں پر پٹی باند رکھی ہے بلکہ پانی چوری کرنے والوں سے رشوت لیکر دن دیہاڑے پانی چوری کروایا جاتا ہے۔اس سے ٹیلوں پر واقع ہزاروں ایکڑ رقبہ بنجر بن رہا ہے۔ کسان بورڈ ضلع قصورکے رہنما چوہدری عبدالناصر،چوہدری ممتاز اور ،متحدہ مجلس عمل حلقہ این اے 140کے جماعت اسلامی کے گروپ لیڈر امیدوار حاجی محمد رمضان ،اور دیگر شہریوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ حکومت وقت کو سب سے پہلے نہری پانی کی چوری پر توجہ دینی چاہئے تاکہکاشتکاروں کی فصلیں تباہ ہونے سے بچ سکیں

error: Content is Protected!!