شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / وزیراعظم عمران خان نے ‘صاف اور سرسبز پاکستان’ مہم کا آغاز کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے ‘صاف اور سرسبز پاکستان’ مہم کا آغاز کر دیا

اسلام آباد(پاک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے صاف اور سرسبز پاکستان کی ملک گیر صفائی مہم کا آغاز کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی حکومت عوامی حمایت کے بغیر مسائل حل نہیں کر سکتی، 40 ہزار بچے صرف گندگی کی وجہ سے ہر سال مرتے ہیں، ملک میں کچرے کا مسئلہ حل کریں گے۔اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان نے صاف اور سرسبز پاکستان  مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ریاست مدینہ کے اصولوں کو اپنانا چاہتے ہیں، بچپن سے سنتے آ رہے ہیں کہ صفائی نصف ایمان ہے، ملک میں کچرے کامسئلہ حل کریں گے۔ انہوں نے کہا اسلام آباد کی کچی آبادیوں میں گندگی کے ڈھیر ہیں، گھر کے علاوہ اردگرد کا ماحول صاف رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، مسلمانوں کی روایات کو یورپی ممالک نے اپنا لیا، صاف پانی کے چشمے اب سیوریج کے نالے بن چکے ہیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ کراچی اور کوئٹہ میں پانی کی کمی کا مسئلہ ہے، دنیا بھر میں پانی ری سائیکل کیا جاتا ہے، اگرہم سب عزم کرلیں تو سب کچھ ٹھیک ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو بتائیں گے کہ ملک کو صاف رکھنا کتنا ضروری ہے، تحصیل سطح پر صفائی کے مقابلے کرائیں گے، تحصیل اور گاؤں کی سطح پر کچرے کی ڈمپنگ سائٹس ہوں گی، صفائی مہم میں حکومت، سول سوسائٹی، طلبہ سب شریک ہوں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا 13 اکتوبر کو قومی سطح پر مہم شروع کریں گے، امید ہےکہ جیسے جیسے صفائی ہوگی مہم بڑھتی جائے گی، گرین اور کلین پاکستان مہم کے ایمبسڈر بھی بنائے جائیں گے، سیاحت کم ہونے کی وجہ ٹوائلٹس کی کمی ہے

یہ بھی پڑھیں  کیڈٹ کالج اوکاڑہ بد نظمی اورتعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونے کے پیش نظر10روز کیلئے بند