شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / عابد شیر علی کی والدہ اورمیاں نواز شریف کی کزن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں

عابد شیر علی کی والدہ اورمیاں نواز شریف کی کزن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر مملکت برائے پانی و بجلی ،مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی کی والدہ اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی فرسٹ کزن زہرہ بیگم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔مرحومہ زہرہ بیگم سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری شیر علی کی اہلیہ تھیں۔خاندانی ذرائع کے مطابقعابد شیر علی کی والدہ کی وفات دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔مرحومہ زہرہ بیگم سابق وزیراعظم نواز شریف کی فرسٹ کزن بھی تھیں۔انتقال کی خبر سنتے ہی ن لیگی کارکن عابد شیر علی کے گھر اکٹھے یونا شروع ہو گئے ،واضح رہے کہ گزشتہ ماہ  ہی نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کا انتقال ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ:طالبعلموں کی تلخ کلامی پرفائرنگ تین سگے بھائی سمیت آٹھ افراد زخمی