شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / قومی اسمبلی اجلاس، شہباز شریف کی شرکت کیلئے پروڈکشنز آرڈرز جاری

قومی اسمبلی اجلاس، شہباز شریف کی شرکت کیلئے پروڈکشنز آرڈرز جاری

اسلام آباد(پاک نیوز) سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی اجلاس میں شرکت کیلئے پروڈکشنز آرڈرز جاری کر دیا ہے۔دنیا نیوز ذرائع کے مطابق سپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کے پروڈکشنز آرڈرز جاری کر دیے ہیں۔پروڈکشن آرڈرز جاری ہونے کے بعد شہباز شریف قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کر سکیں گے، قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس 17 اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف ان دنوں آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں نیب کی تحویل میں ہیں

error: Content is Protected!!