شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / وزیراعظم عمران خان 3 نومبر کو چین کے دورے پر جائیں گے

وزیراعظم عمران خان 3 نومبر کو چین کے دورے پر جائیں گے

اسلام آباد (پاک نیوز) وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کا باضابطہ ا علان کردیاگیا، وزیراعظم کے ہمراہ کب اورکون کون جائے گا؟کن معاملات پر بات ہوگی؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں،وزیراعظم عمران خان 3 نومبر کو چین کے دورے کیلئے روانہ ہونگے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان 3تا6 نومبر تک چین کا دورہکرینگے جہاں وہ اہم ملاقاتیں اور اجلاس کریں گے۔ وزیراعظم کے دورہ چین میں سی پیک سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے معاملات بھی زیر غور آئینگے۔وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور وزیرِ پلاننگ مخدوم خسرو بختیار بھی چین جائیں گے۔
error: Content is Protected!!