تازہ ترینعلاقائی

ملالہ یوسفزئی آج اپنی سولہویں سالگرہ منا رہی ہیں

malalaنیویارک(ڈیسک رپورٹر) ملالہ یوسفزئی آج اپنی سولہویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ ملالہ کی سالگرہ کو ملالہ ڈے کے طورپرمنایاجارہاہے۔اقوام متحدہ نے ملالہ یوسف زئی کی سالگرہ کے دن کو ملالہ ڈے کے طورپر منانے کا اعلان کیا تھا۔اس حوالے سے عالمی ادارے کے ہیڈکوارٹرسمیت کئی ملکوں میں انٹرنیشنل یوتھ کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ان کانفرنسوں کا مقصد 2015 تک دنیا میں تمام بچوں خاص طور پر بچیوں کواسکولوں میں تعلیم دلوانے کیلیے قراردادپاس کرناہے۔پاکستان میں سول سوسائٹی، انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی آج بھرپورطریقے سے ملالہ ڈے منا رہی ہیں۔اس سلسلے میں کئی شہروں میں سیمینارز، کانفرنسوں کے علاوہ مختلف پروگرام تشکیل دیے گئے ہیں۔ان پروگراموں میں ملالہ کے تمام بچیوں کو تعلیم کاحق دینے کے پیغام کواجاگرکیاجائے گا۔سوات کی بیٹی ملالہ یوسف زئی نے طالبان کے دورمیں جاہلت کے خلاف جہادکرتے ہوئے تعلیم کے حصول کاسلسلہ جاری رکھا جس کی پاداش میں انتہاپسندوں نے ان پر حملہ کرکے شدید زخمی کردیاتھا۔جس کے بعد انھیں علاج کے لیے لندن بھیجاگیاجہاں وہ صحت یاب ہونے کے بعد نہ صرف اپنی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں بلکہ اپنے مشن پرکام بھی کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  حیرت انگیز بلوچستان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker