شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / لاہور: ڈپریشن کے متعلق سرکاری سطح پر آگاہی مہم شروع کرے،سعدیہ سہیل رانا

لاہور: ڈپریشن کے متعلق سرکاری سطح پر آگاہی مہم شروع کرے،سعدیہ سہیل رانا

لاہور(پریس ریلیز) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ڈپریشن کے حوالے سے سرکاری سطح پر آگاہی مہم چلانے کے حوالے سے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ڈپریشن کے متعلق سرکاری سطح پر آگاہی مہم شروع کرے اور ہر سرکاری ہسپتال میں ذہنی امراض کا شعبہ بنایا جائے کیونکہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں 6 کروڑ افراد ذہنی مریض بن چکے ہیں جبکہ پنجاب میں ان کی تعداد تین کروڑ سے زائد ہو چکی ہے پنجاب میں ذہنی مریضوں کے لئے صرف ایک سرکاری ہسپتال ہے جو ناکافی ہے حکومت تمام سرکاری ہسپتالوں میں ذہنی امراض کا شعبہ بھی بنایا جائے پوری دنیا میں ذہنی مریضوں کی اموات کی تیسری بڑی وجہ ڈپریشن ہے

error: Content is Protected!!