شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد فیملی کا منفرد ریکارڈ

لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد فیملی کا منفرد ریکارڈ

لاہور(نمائندہ سپورٹس) ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد کے بیٹے اور حنیف محمد کے پوتے شیزر محمد نے فرسٹ کلاس میں ڈبل سنچری بنا کر ایک اور عالمی ریکارڈ محمد برادران کے نام کر دیا۔پاکستان کے محمد برادران کی تیسری جنریشن نے فرسٹ کلاس میں ڈبل سنچری بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ قائد اعظم ٹرافی میں کراچی وائٹس کے شیزر محمد نے ملتان ریجن کے خلاف 265 رنز کی اننگز کھیلی۔شیزر محمد ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد کے بیٹے اور لیجنڈ حنیف محمد کے پوتے ہیں۔ شیزر سے قبل ان کے والد اور دادا بھی فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈبل سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔ پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی ٹرپل سنچری کا ریکارڈ بھی حنیف محمد کے پاس ہے۔

error: Content is Protected!!