تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:اہلِسنت والجماعت کاجشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں ریلی کا اہتمام

downloadسنجھورو (نامہ نگار راؤ وسیم )تفصیلات کے مطابق جشن عید میلاد النبی ﷺ کے مبارک موقعہ پر اہلسنت والجماعت کی جانب سے ایک جلسے اور ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔ ریلی مدینہ مسجد سے شروع ہوئی اور راستے میں مختلف چھوٹی ریلیاں اس بڑی ریلی میں شامل ہوتی رہی جو بعد میں ایک بڑے اجتماع کی شکل اختیار کر گیا ۔مین بس اسٹاپ پر جلسے کا اہیمام کیا گیا جلسے میں اہلِسنت مکاتبِ فکر کے علماء نے خطاب کیا اور رسولِ اکرم ﷺ کی اسوۃ حسنہ پر روشنی ڈالی۔علماء نے اپنے خطاب میں اتحاد بین المسلمین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت مسلمان جتنے بے بس اور لاچار ہیں ماضی میں کبھی اتنے بے یار ومددگار نہیں تھے اور اس کی وجہ دین سے دوری اور حضور اکرمﷺ کی سنت سے انحراف ہے جس کی وجہ سے مسلمان ذلت کی زندگی گزار رہے ہیں۔آج ہمارا یقین اللہ پر کم اور ہم باطل طاقتوں پر انحصار زیادہ ہے۔ ہمیں آپس میں اتحاد اور ایمان کامل کے ساتھ دینِ حق کی پیروی کی ضرورت ہے۔بعد میں ریلی مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی جامع مسجد غوثیہ پر اختتام پزیر ہوئی اور شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور مسلمانوں کے اتحاد کے لئے دعا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:میاں برادران مجھ سے خوف زدہ ہیں، منظوروٹو

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker