شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / مجرم عمران کو سرعام پھانسی دی جائے، زینب کے والد کی درخواست دائر

مجرم عمران کو سرعام پھانسی دی جائے، زینب کے والد کی درخواست دائر

لاہور(نمائندہ خصوصی) زینب کے والد نے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ قانون میں سرعام پھانسی دینے کی گنجائش موجود ہے، سرعام پھانسی دینے سے ایسے مجرمانہ فعل دوبارہ نہیں ہوں گے۔یاد رہے زینب قتل کیس کے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے گئے، 17 اکتوبر کو پھانسی دی جائے گی، عمران کو مجموعی طور پر 21 بار سزائے موت سنائی گئی تھی۔ مجرم کو 25 لاکھ جرمانہ جبکہ 20 لاکھ 55 ہزار دیت ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔رواں برس جنوری میں ننھی زینب کے بہیمانہ قتل نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا، زینب کو اجتماعی زیادتی، درندگی اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، زینب کے قتل میں ملوث ملزم عمران ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد گرفتار ہوا

error: Content is Protected!!