شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / اسد شفیق کا ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے سے انکار

اسد شفیق کا ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے سے انکار

دبئی(نمائندہ سپورٹس) بلے باز کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد بہترین کپتانی کر رہے ہیں لہٰذا اس عہدے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق نے فی الحال قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرفراز احمد بہترین کپتانی کر رہے ہیں لہٰذا مجھے اس عہدے میں کوئی دلچسپی نہیں، جب وقت آئے گا تو اس کے بارے میں غور کروں گا کیونکہ اس وقت میری تمام تر توجہ اپنی بیٹنگ پر مرکوز ہے۔دبئی ٹیسٹ کا ڈرا ہونا بجا طور پر آسٹریلین ٹیم کی جیت کے مترادف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کیلئے ہر فارمیٹ میں کھیلنا چاہتے ہیں تاہم ٹیم بنانا سلیکٹرز کا کام ہے جو موقع دیں گے تو وہ اس کیلئے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ڈہرکی :پولیو کا خطر ناک راؤنڈ کل سے شرو ع ہوگا