شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / منشا بم گرفتاری دینے کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گیا

منشا بم گرفتاری دینے کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گیا

اسلام آباد(پاک نیوز) لینڈ مافیا کا مفرورسرغنہ منشا بم سپریم کورٹ میں پیش، چیف جسٹس کے چیمبر میں جا کر خود کو عدالت کے حوالے کرنےکا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے مشہور لینڈ مافیا کا مفرور سرغنہ منشا بم سپریم کورٹ میں پیش ہو گیا اور اس نے چیف جسٹس کے چیمبر میں جا کر خود کو عدالت کے حوالے کرنے کا اعلان کیا۔ منشا بمآج سپریم کورٹ میں پیش ہوا اور چیف جسٹس کے چیمبر میں جا کر خود کو عدالت کے حوالے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں پولیس سے چھُپ کر چیف جسٹس سے ملاقات کے لیے آیا ہوں، اگر چیف جسٹس نہ ملے تو میں انتظار کروں گا۔منشا بم نے کہا کہ میرے خلاف سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں۔ میں ایک خاندانی بندہ ہوں اور میں نے کسی کی زمین پر قبضہ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں  ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار، پارہ 47 ڈگری تک پہنچ گیا