شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:شہرمیں مرنے والے نشئی کی لاش کئی گھنٹے بے گورو کفن پڑی رہنے کے بعدبلدیہ کے حوالے

بھائی پھیرو:شہرمیں مرنے والے نشئی کی لاش کئی گھنٹے بے گورو کفن پڑی رہنے کے بعدبلدیہ کے حوالے

بھائی پھیرو(نامہ نگار)پنجاب کی سہراب گوٹھ بھائی پھیرو شہرمیں مرنے والے نشئی کی لاش کئی گھنٹے بے گورو کفن پڑی رہنے کے بعدبلدیہ کے حوالے ۔پولیس کی سرپرستی میں چلنے والے منشیات فروشی کے اڈوں سے نشہ پی پی کر اب تک سینکڑوں افرادلقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھائی پھیرو میں زیادہ نشہ پینے سے ایک پینتیس سالہ نوجوان ہلاک ہو گیا۔ غلہ منڈی کے قریب سے ملنے والی نامعلو م پینتیس سالہ نوجوان نشئی کی لاش کی اطلاع تھانہ سٹی بھائی پھیرو کو دی گئی مگر مقامی بے حس پولیس حسب روایت کئی گھنٹے لیٹ موقع پر پہنچی اتنی دیر لاش بے گرو کفن پڑی گلتی سڑتی رہی بالآخر پولیس نے کفن دفن کیلیے بلدیہ کے حوالے کر دیا گیا ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھائی پھیرو کو صوبہ پنجاب کا سہراب گوٹھ کہا جاتا ہے ، مگر مقامی سٹی پولیس منتھلیاں لے کر موت کے سوداگروں سے چشم پوشی کر لیتی ہے ، نشئی دور دراز علاقوں سے نشہ کی لت پوری کرنے کے لئے بھائی پھیرو آتے ہیں۔ کیونکہ یہاں پر نشہ آسانی سے دستیاب ہو جاتا ہے ۔پولیس کی سرپرستی میں چلنے والے منشیات فروشی کے اڈوں سے نشہ پی پی کر اب تک سینکڑوں افراد نشہ پینے سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔عوامی اور سماجی حلقوں نے سٹی پولیس کی بے حسی پر احتجاج کرتے ہوئے یہاں منشیات فروشی کو بند کر نے کا مطالبہ کیاہے

یہ بھی پڑھیں  پيپلزپارٹی اورق ليگ کے درمیان قومی اسمبلی کیلئے سيٹ ايڈجسٹمنٹ پراتفاق