شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی عبوری ضمانتیں منظور کر لیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی عبوری ضمانتیں منظور کر لیں۔

اسلام آباد(بیوروچیف)ضمنی الیکشن میں جیت کے بعد خواجہ سعدرفیق کوعدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی، نیب کی گرفتاری کی لٹکتی تلوار سر سے ہٹ گئی، لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی عبوری ضمانتیں منظور کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ برادران ،خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔ عدالت نے دونوں بھائیوں کو 5، 5لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 18اکتوبر کو جواب طلب کر لیا ہے جبکہ نیب کو پیراگون سوسائٹی سکینڈل کی تحقیقات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پنڈی گھیب:" ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک محمد ہلال خان" کل کھلی کچہری لگائیں گے