شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ ایک ہفتے کیلئے موخر

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ ایک ہفتے کیلئے موخر

اسلام آباد(بیوروچیف ) حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ ایک ہفتے کیلئے موخر کر دیا گیا ہے۔وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں ملک میں بجلی کی موجودہ قیمتوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خزانہ نے ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال کے پیش نظر فوری طور پر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ موخر کر دیا۔ اسد عمر نے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ فی الحال عوام کو بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ آئندہ ہفتے کیا جائے گا

یہ بھی پڑھیں  سینیٹ: اپوزیشن کا پاناما انکوائری بل کثرت رائے سے منظور