شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پتوکی:ایس ایچ او تھانہ سٹی سید ثقلین بخاری کا شراب اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

پتوکی:ایس ایچ او تھانہ سٹی سید ثقلین بخاری کا شراب اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

پتوکی (تحصیل رپورٹر )پتوکی ایس ایچ او تھانہ سٹی سید ثقلین بخاری کا شراب اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری آپریشن کے دوران ملزم کامران شیخ سے 1245گرام چرس برآمد ۔یوسی 9Cکے تحت مقدمہ درج۔ملزم کو حوالات میں بند کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں شراب اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ایس ایچ او تھانہ سٹی پتوکی سید ثقلین بخاری نے چھاپہ مار کر ملزم کامران ولد یاسین سے 1245گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف یوسی 9Cکے تحت مقدمہ نمبر553/18درج کر کے ملزم کو پابند سلاسل کردیا ۔سٹی پریس کلب کے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے تھانہ سٹی کے ایس ایچ او سید ثقلین بخاری نے کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی ۔جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔علاقے میں امن وامان کی صورتحال پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ قبول نہیں ۔تھانے میں ٹاؤٹ مافیا کے داخلے پر پابندی عائد کر دی میرے دروازے ہر خاص و عام کیلئے 24گھنٹے کھلے ہیں پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے دن رات کوشاں ہے اس موقع پر سٹی پریس کلب کے صدر تنویر اسلم خاں، جنرل سیکرٹری شیخ احسن سلیم ، محمد خالد ورک اور دیگر بھی موجودتھے ۔ایس ایچ او سید ثقلین بخاری کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کئے گئے اقدامات پر شہریوں کا اظہار اطمینان۔

یہ بھی پڑھیں  یوکرائن میں تازہ جھڑپیں، سابق وزیر داخلہ شدید زخمی