شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:سرائے مغل ۔محکمہ انہار کی زمینوں پر ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن۔ساڑھے سات سو ایکڑ رقبہ واہ گزار

بھائی پھیرو:سرائے مغل ۔محکمہ انہار کی زمینوں پر ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن۔ساڑھے سات سو ایکڑ رقبہ واہ گزار

بھائی پھیرو(نامہ نگار)سرائے مغل ۔محکمہ انہار کی زمینوں پر ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن۔ساڑھے سات سو ایکڑ رقبہ واہ گزار ۔سرکاری جگہ پر تعمیر مکانات گرا دئیے ۔کھڑی فصلیں بحق سرکار ضبط۔تمام سرکاری زمینیں واہ گزار کرنے تک آپریشن جاری رہے گا ۔اے سی پتوکی ۔مذاحمت کرنے پر پولیس سخت کاروائی کرے گی ڈی ایس پی پتوکی ۔ ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تحصیل پتوکی کی انتظامیہ جس میں اے سی پتوکی طیب خاں ڈی ایس پی پتوکی سلیم ایکسین محکمہ نہر نعیم گھمن ،ایس ڈی اور مسعود احمد ،تحصیل دار ان غلام دستگیر ۔سلیم رضا گیلانی شامل تھے ۔سینکڑوں سرکاری ملازمین اور پولیس کے ہمراہ مشینری کرین اور ٹریکٹروں کے ساتھ محکمہ انہار کی نا جائز قبضہ کی گئی زمینوں پر ناجائز قابضین کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا ۔درجنوں افراد کی تعمیرات گرا دیں اور ساڑھے سات سو ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں بحق سرکار ضبط کرلی ۔ آپریشن کے دوران زبیر بٹ ،ناصر سرور اور رانا فیملی کی سینکڑوں ایکڑ زمینوں کو واہ گزار کرادیا گیا ۔ اس موقع پر اے سی پتوکی طیب خاں ، ڈی ایس پی پتوکی محمد سلیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نا جائز قابضین کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رکھا جائے گا اگر کسی نے مذاحمت کی تو اس سے قانون کے ہاتھ سختی سے نپٹیں گے ۔ اس پر عوامی سماجی حلقوں اور کسان بورڈ ضلع قصور کے راہنماء چوہدری ممتاز نے مطالبہ کیا کہ محکمہ انہار اورمحکمہ اوقاف کی زمینوں پر ناجائز تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز غیر جانبدانہ آپریشن کر کے اربوں روپے کی زمینوں کو واہ گزار کرایا جائے

یہ بھی پڑھیں  پاکستان آواز خلق پارٹی کے جنرل سیکرٹری راجہ ملازم حسین پر قاتلانہ حملہ