شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / دوسرا ٹیسٹ: پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 280 رنز پر آؤٹ

دوسرا ٹیسٹ: پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 280 رنز پر آؤٹ

ابو ظہبی(نمائندہ سپورٹس) ابوظہبی میں کھیلے جا رہے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 282 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ہے۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوسکا اور لنچ سے پہلے ہی آدھی ٹیم صرف 57 رنزپر پویلین واپس لوٹ گئی۔پاکستان کیجانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے اوپنر فخر زمان اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا۔ حفیظ چوتھے ہی اوور میں مچل اسٹارک کا شکار بن گئے وہ صرف 4 رنز بناسکے جس کے بعد اظہر علی بیٹنگ کے لیے آئے اور فخر زمان کے ساتھ ملکر 52 رنز کی شراکت قائم کی تاہم اس کے بعد آسٹریلین اسپنر ناتھن لیون نے کسی کی چلنے نہ دی اور صرف 6 گیندوں پر 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر پاکستانی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔اظہر علی 15 رنز پر ناتھن لیون کا شکار بنے جب کہ اسپنر نے حارث سہیل، اسد شفیق اور بابر اعظم کو کھاتہ کھولنے کی بھی مہلت نہ دی۔ کھانے سے وقفے سے قبل ہی آدھی ٹیم کے صرف 57 رنز پر پویلین لوٹ جانے کے بعد کپتان سرفراز خود بیٹنگ کے لیے آئے اور اوپننگ بلے باز فخرزمان کے ساتھ ملکر محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔ فخر زمان اور کپتان سرفراز احمد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے چھٹی وکٹ پر 147 رنز جوڑے۔ اپنے کیرئیر کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے فخر زمان سنچری نہ بناسکے اور ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 94 رنز بنا کر ایل بھی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ساتویں آؤٹ ہونے والے بلے باز بلال آصف نے جن کی اننگز صرف 12 رنز تک محدود رہی جب کہ کپتان سرفراز احمد بھی 247 کے مجموعے پر ہمت ہار گئے، انہوں نے 94 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ لیبسچگنی نے 3 اور مچل اسٹارک نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں  خیبر ایجنسی: لوئے شلمان میں امریکی ڈرون حملہ، پانچ افراد جاں بحق،دو زخمی