شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / سمندر پار پاکستانیوں کا ایک ووٹ 15 ہزار کا پڑا

سمندر پار پاکستانیوں کا ایک ووٹ 15 ہزار کا پڑا

اسلام آباد(بیوروچیف) ملک بھر میں منعقدہ ضمنی انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں نے پہلی مرتبہ اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور کاسٹ ہونے والا ہر ووٹ قومی خزانے کو 15 ہزار روپے کا پڑا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو انٹرنیٹ ووٹنگ نظام کے تحت ووٹ ڈالنے کی اجازت دینے کے عمل میں 9 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ووٹنگ سوفٹ ویئر پر سب سے زیادہ خرچہ ہوا، دیگر عمل میں اخراجات برائے نام تھے۔الیکشن کمیشن کے عہدیدار نے کہا کہ 7 ہزار 3 سو64 رجسٹرڈ ووٹرز میں سے صرف 6 ہزار 2 سو33 نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور ایک ووٹ کا خرچ 15 ہزار روپے تھا

یہ بھی پڑھیں  اوئے !