شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / شہباز شریف کو پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دیا گیا

شہباز شریف کو پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دیا گیا

لاہور(پاک نیوز) نیب کی ٹیم آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو لے کر پارلیمنٹ پہنچ گئی۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 652 سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئے، نیب کی 2 رکنی ٹیم بھی شہباز شریف کے ہمراہ ہے۔ شہباز شریف کی ایئرپورٹ آمد سے پہلے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، اے ایس ایف حکام نے ایئرپورٹ پر غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کر دیا۔ اے ایس ایف کے سپیشل کمانڈوز اور پولیس کی اضافی نفری تعینات تھی۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے، شہبازشریف اجلاس کے دوران سارجنٹ ایٹ آرمز کی نگرانی میں رہیں گے، اجلاس کا وقت ختم ہونے کے بعد اپوزیشن لیڈر نیب کی تحویل میں رہیں گے، اجلاس کے بعد شہبازشریف نیب حکام کی اجازت کے بغیر کسی سے نہیں مل سکیں گے، نیب کی ٹیم اجلاس کے بعد شہباز شریف کو دوبارہ لاہور منتقل کرے گی

یہ بھی پڑھیں  آؤ مل کر کام کریں